‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2019 - 11:42
News ID: 439608
فونت
جنرل محمد علی جعفری :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا : ہمیں انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں انقلابی اور مخلص جوانوں کی تربیت کرنی چاہیے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے مشہد مقدس میں اساتید کے دوسرے اجلاس سے خطاب میں انقلاب اسلامی کے اہداف کی طرف گامزن رہنے میں ایرانی عوام کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عوام کی براہ راست اور وسیع پیمانے پر نقش آفرینی کے بغیر انقلاب اسلامی کے اہداف کی طرف بڑھنا ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے بے شمار اور گرانقدر ثمرات ہیں جن کا حساب لگانے کے لئے کافی وقت کی ضرورت ہے ۔ ہمیں انقلاب اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر گذشتہ 40 سال کا گہرا مطالعہ کرنا چاہیے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے انقلاب اسلامی کے مقصد کے حصول کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ہمیں اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ ہم انقلاب کے آغاز میں کہاں تھے اور آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں اور مستقبل میں ہمیں کہاں پہنچنا ہے ۔

انہوں نے عراق کے ساتھ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران عوام کے بے نظیر کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام  انقلاب کے اصلی وارث ہیں اور عوام ہی انقلاب اسلامی کو اس کے اعلی اہداف تک پہنچائیں گے ۔

جنرل محمد علی جعفری نے جوانوں کی تربیت کے حوالہ سے کہا : ہمیں انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں انقلابی اور مخلص جوانوں کی تربیت کرنی چاہیے ۔

انہوں نے دشمن کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : دشمن نے آج ایران کے خلاف اقتصادی میدان میں جنگ چھیڑ رکھی ہے اور ہمیں اس میدان میں بھی دشمن کو شکست سے دوچار کرنا ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے انقلاب کے مراحل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم انقلاب کے تیسرے مرحلے سے عبور کررہے ہیں ،  پہلا مرحلہ کامیابی کا مرحلہ تھا، دوسرا مرحلہ اسلامی نظام کی تشکیل اور تثبیت کا مرحلہ تھا اور یہ تیسرا مرحلہ حکومتی اداروں کے اسلامی معیاروں کے مطابق ہونے کا مرحلہ ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ انقلاب اسلامی ایران چالیس سالہ جشن منانے کی تیاری میں ہے جو سامرجی طاقت و اسلام و ایران کے دشمنوں کے لئے تحمل کرنا سخت ہے اور دشمن مختلف سازش میں مشغول ہے تا کہ اس خوشی کو انقلابی و اسلامی شیدائی سے چھین سکے ، مگر ان کی خام خیالی بے ثمر رہے گا اور دشمنوں کو ماضی کی طرح مایوسی ہوگی ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬