‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2019 - 13:30
News ID: 439630
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اعلی حکام سے ملاقات میں حوزہ علمیہ قم کو دینی ابہامات ومشکلات کا حل نکالنے کی تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ قم کو دینی ابہامات ومشکلات دور کرنے کی تاکید کی اور کہا: دفتر تبلیغات اسلامی کے اہم وظائف میں دینی و مذہبی شبہات کے جوابات، جوانوں کی فکری ضروریاتکی تامین اور مؤثر ثقافتی پروگرام پیش کرنے والوں کی تربیت شامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف اور گوناگوں ثقافتی پروگرام پیش کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جوانوں، طلبا اور موثر ثقافتی پروگرام کرنے والوں کے سوالوں کے جوابات کی فراہمی نیز سوشل میڈیا کے نقصانات و فوائد سے آگاہی، دفتر تبلیغات اسلامی کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

انہوں نے جوانوں اور طلبا کے شبھات کے جوابات کے حوالے سے کتاب شائع کی جانے کی تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ کہتے ہوئے کہ مبلغین کا تبلیغی علاقوں میں فقط آنا جانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مبلغین کی اس طرح تربیت کی جائے کہ وہ تبلیغ سے لوٹنے کے بعد بھی علاقہ کے جوانوں سے رابطے رکھیں کہا: مبلغین کا یہ عمل، ایک مدت کے بعد علاقہ کے جوانوں کو ایک مبلغ کی صورت میں بدل دے گا ۔

واضح رہے کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریر سے پہلے دفتر تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت‌ الاسلام واعظی اور برجستہ رکن حجت ‌الاسلام جعفری نے اس مرکز کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬