29 January 2019 - 13:58
News ID: 439640
فونت
پلوامہ میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پلوامہ ضلع کے علاقوں ھل اور ترال بس سٹینڈ میں پرامن مظاہرین پر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے کٹھ پتلی سرکار نے انتظامات شروع کر دیے ہیں، جموں میں نریندر مودی کے دورے کے حوالے سے ابھی سے روزانہ سرکاری سطح پر میٹنگوں پر میٹنگیں بلائی جا رہی ہیں اور انتظامات کی دیکھ بھال کے لئے نریندر مودی کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت اس وقت جموں میں ہیں۔

نریندر مودی 3 فروری کو جموں، سرینگر اور لیہہ کے دورے کے دوران کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نریندر مودی کے دورہ ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں سے سرینگر تک فضا سے لے کر زمین تک سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔

جموں اور سرینگر میں اضافی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا ضلع شوپیاں کے ایک مضافاتی علاقے میں مجاہدین نے فوجی کیمپ پردھاوا بول دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد ایک وسیع علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جبکہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیع میر نے وسطی ضلع بڈگام کی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں خودکشی کر لی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬