‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2019 - 17:54
News ID: 439643
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آیت و روایات میں موعظہ قبول کرنے کی ضرورت کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی معاشرہ کو اسلامی اصول و بنیادی تعلیمات کی پابند ہونا چاہیئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے لبنان کے اسلامی مزاحمت محاذ کے بعض ارکان سے ملاقات میں آیت و روایات میں موعظہ قبول کرنے کی ضرورت کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انسان کے تمام اعمال خداوند کریم کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہیئے ۔

انہوں نے امام صادق علیہ السلام کی روایت «الرجل لم يقدّم رجلا و لم يؤخّر رجلا» کو بیان کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم اپنے انبیا و اوصیا کو انسانوں کے درمیان سے انتخاب کیا اور ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اس وجہ سے اس بزرگ شخصیت کی سیرت پر عمل کریں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ آئمہ معصومین علیہ السلام کا کلام ہمارے لئے ہدایت ہے وضاحت کی : خداوند عالم کو ہماری ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم لوگوں کو پروردگار عالم کی ضرورت ہے ؛ انسان خداوند کریم کے بارگاہ میں فقیر و ضرورت مند و مسکین ہیں ، اس وجہ سے ہم لوگوں کو تکبر و غرور نہیں کرنا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قرآن کریم کی آیات کے مطابق انسان کمزور و محتاج پیدا کیا گیا ہے بیان کیا : روایات میں مسلسل انسان کے کمزور ہونے کے سلسلہ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے ، کیوں کہ انسان اس حد تک کمزور ہے کہ ایک چھوٹا سا کیڑا بھی اس کو مات دے سکتا ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان کے تمام اعمال و رفتار ذخیرہ کئے جاتے ہیں اور خداوند عالم کے پاس محفوظ ہیں کہا : قرآن کریم کی آیات کے مطابق انسان کے تمام اعمال فرشتوں کے ذریعہ لکھے جاتے ہیں اس لئے ہم لوگوں کو اپنے تمام رویہ و امور کا قیامت کے روز جواب دینا ہوگا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے انسان کے کمزور ہونے کے سلسلہ میں امیرالمومین علی علیہ السلام کی روایت کی طرف « مِسْكِينٌ اِبْنُ آدَمَ مَكْتُومُ اَلْأَجَلِ مَكْنُونُ اَلْعِلَلِ مَحْفُوظُ اَلْعَمَلِ تُؤْلِمُهُ اَلْبَقَّةُ وَ تَقْتُلُهُ اَلشَّرْقَةُ وَ تُنْتِنُهُ اَلْعَرْقَةُ » اشارہ کرتے ہوئے کہا : انسان کی زندگی معین و مشخص ہے نہیں معلوم کہ ہم لوگوں کی عمر کس وقت اور کہاں تمام ہو جائے گی ، اس لئے مسلسل اسلام کی بنیادی و اصولی تعلیمات کے پابند رہنا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬