‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2019 - 12:03
News ID: 439649
فونت
عشرہ فجر کے آغاز پر ؛
بر معظم انقلاب اسلامی نے عشرہ فجر کے آغاز کے آغاز پر حضرت امام خمینی(رہ) کے مرقد اور مزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کے آغازکی مناسبت سے آج صبح حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم اور مزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراب عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید آیت اللہ بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر اور ہفتم تیر کے شہداء کے مزار پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء میں بھی حاضر ہوکر شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں جمعہ 12 بہمن مطابق یکم فروری سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوں گی.

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬