‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2019 - 20:30
News ID: 439762
فونت
اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں اگر کسی قوم کا خون سستا ہے تو وہ صرف مسلمان ہیں، جنہیں مکار یہودی فلسطین اور شدت پسند طاقتیں کشمیر میں بہا رہی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علما پاکستان کے سربراہ اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان، عالم اسلام کے اتحاد کا تقاضا کرتے ہیں، اسلامی ممالک کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور حاصل نہ کرنا بھی باعث شرم ہے، ایران اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کیخلاف توانائیاں استعمال کرنے کی بجائے اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دینا چاہئے۔ ۔

انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں کوئی موثر آواز بلند نہیں ہو سکی، ہماری حکومتیں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں توازن قائم نہیں رکھ سکیں، ہمارا واضح جھکاو مخصوص عرب ممالک کی طرف ہوگیا ہے، افغانستان میں امریکہ ایک بار پھر ہمیں استعمال کر رہا ہے اور طالبان سے مذاکرات کی کامیابی پاکستان کے ذریعے چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے عالمی سطح پر بدامنی پیدا ہوئی، آج دنیا بھر میں اگر کسی قومیت کا خون سستا ہے تو وہ صرف مسلمان ہیں، جنہیں مکار یہودی فلسطین میں قتل کر رہی ہے، گویا 70 سال سے زائد عرصہ ہوگیا اسرائیل کا شیطانی گٹھ جوڑ مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مگر دنیا میں کوئی مذمت کرنے کو بھی تیار نہیں۔

پیر اعجاز ہاشمی نے واضح کیا کہ امریکی خارجہ پالیسی کا واحد مقصد اسرائیل کا تحفظ ہے، جس کیلئے اس نے پوری دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ تاریخ انسانیت بتاتی ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف واحد موثر آواز صرف ایران اور حزب اللہ کی ہے، جنہیں مختلف مسائل میں الجھا دیا گیا ہے لیکن پھر بھی یہ دونوں قوتیں بن کر فلسطین کے مسئلے پر کچھ نہی کچھ کردار ادا کرتی رہتی ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬