14 February 2019 - 08:00
News ID: 439765
فونت
ایرانی عوام کی چالیس سالہ انقلاب اسلامی کی خوشی سے دشمنوں کے سینے میں حسد کی آگ بھڑک گئی اور پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کر دی جس میں ۲۷ لوگ شہید اور ۱۳ شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے قریب پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔

دہشت گردوں نے بدھ کی شام ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں خاش۔ زاھدان روڈ پر سفر کرنے والے پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی ایک بس کو نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک خودکش بمبار نے زاہدان سے "خاش" جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 27 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔

ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان میں وطن عزیز کے غیور سرحدی محافظوں کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور اس طرح کی دہشتگردانہ کاراوائیاں، اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی بے بسی کی علامت جانا ہے ۔

اس بیان نے اضافہ کردیا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے جو عالمی طاقتوں کی انٹیلی جنس کی حمایت اور ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت سے کیے جاتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور محافظوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں بلکہ وہ ماضی سے کہیں زیادہ ملک میں قیام امن و سلامتی کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بزدل تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم کے دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو سرحدی محافظوں کی سے بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬