‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2019 - 23:10
News ID: 439845
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے کہا : قائد انقلاب اسلامی نے خلوص نیت کی وجہ سے الہی الطاف و اکرام حاصل کی ہے اور ایران ملک کی قیادت اچھی طرح کرنے میں کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کی حکیمانہ و مدبرانہ قیادت کے سلسلہ میں مدرسہ علمیہ نواب میں منعقدہ کانفرنس میں بیان کیا : خداوند کریم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف سے اسماعیل علیہ السلام کے ذبح کے واقعہ کی طرف اس نکتہ کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عالی معنوی مقامات و امامت کے حصول کے لئے سخت امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس اشارہ کے ساتھ کہ الہی امتحانات پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زمانہ میں اس کے بعد بھی تکرار ہوا ہے وضاحت کی : الہی سنت اس پر ہے کہ جو شخص دنیا میں مقام و منصب پر فائز ہونا چاہتا ہے ان کو امتحانات سے گزنا ہوتا ہے ، امام خمینی (ره) بھی معنوی بلند و اعلی قائد ہونے کے عنوان سے ۱۵ سال تک الہی امتحانات و آزمایش سے گزرے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : امام خمینی (ره) اس ۱۵ سال میں الہی امتحانات سے گزرنے کے علاوہ اپنے بیٹے آقا مصطفی کو انقلاب کے راہ میں قربان کیا ۔ مرحوم آقا مصطفی امام خمینی (ره) کے فرمان کے مطابق ان کے عمر کے ما حصل تھے ۔ ایک خوش اخلاق مجتہد اور وہ اس حد تک دانا و با فہم کہ امام خمینی (ره) کے بعد سب کی امید تھے جو معاشرہ کو اچھی طرح ادارہ کر سکتے تھے ، لیکن امام خمینی (ره) نے ان کی شہادت کو خداوند کریم کی طرف سے الطاف خفیہ الہی اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کا مقدمہ جانا تھا ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ شخص اپنی زندگی کے دوران تبدیل ہوتا ہے وضاحت کی : دنیا امتحان کی جگہ ہے اور انسان اس زمانہ میں مسلسل امتحانات سے گزرتا ہے ۔ یہ امتحان سب لوگوں کے لئے ہے اور یہاں تک کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جیسے افراد جو معرفت کے اعلی درجہ پر فائز ہیں ان کو بھی امتحان و آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے ۔

امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے وضاحت کی : انقلاب اسلامی کی کامیابی سے جو سبق ہم لوگوں کو ملتی ہے وہ یہ ہے کہ کامیابی کے لئے الہی امتحانات میں امام خمینی (ره) کی طرح مادی و ظاہری وسائیل پر انحصار کرنے سے پرہیز کی جائے ۔ بعض لوگ منتظر تھے کہ جیسے ہی امام خمینی (ره) اس دنیا سے رخصت ہونگے انقلاب کو تباہ کر دی جائے گی اور اسی وجہ سے ان کے جانشین کو شناخت کرنے کی کوشش میں تھے ۔ لیکن انقلاب کا ظاہری وسائل و اسباب پر انحصار نہ ہونے سے ان لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

انہوں نے خداوند عالم کی مدد و حمایت کو قائد انقلاب اسلامی کی کامیابی کا اصلی علت جانا ہے اور بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی معاشرے کی قیادت کو سرکاری طور سے قبول کرنے سے پہلے اس ذمہ داری کی سختی و اس کو کما حقہ انجام دینے میں قاصر ہونے کا اظہار کرتے تھے لیکن آج دیکھ رہے ہیں کہ خداوند عالم کی مدد و حمایت سے قائد انقلاب اسلامی نے ملک کی قیادت بہت ہی حکیمانہ و کما حقہ انجام دے رہے ہیں ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ الہی امداد اس شخص کے لئے جس نے خداوند عالم کے لئے اپنی نیت خالصانہ کی ہو اس کی ذمہ داری کے مطابق اس کو عطا کی جاتی ہے  کہا : قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ کی زندگی عالم اسلام میں خداوند کریم کے لئے خالصانہ ہے ، بغیر کسی مغالطہ کے انہوں نے قیادت کے عہدے پر فائز ہونے کے لئے کسی قسم کی کوشش نہیں کی اور یہ ذمہ داری خداوند کریم کے لئے قبول کی جس کی وجہ سے خداوند عالم کی طرف سے صفات شجاعت ، صبر و دانائی کی خاص عنایت عطا ہوئی ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬