‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2019 - 22:19
News ID: 439881
فونت
پالرمو کے سلسلہ میں فیصلہ لینے کی تاخیر کے اسباب آیت الله شبستری کی زبانی؛
مجمع تشخیص مصلحت کے رکن نے پالرمو کے سلسلہ میں فیصلہ لینے کی تاخیر کے اسباب کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ مجمع میں اس سلسلہ کی نشست اب نئے شمسی سال میں ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت نظام اسلامی کے رکن آیت الله محسن مجتهد شبستری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں مجمع تشخیص

مصلحت نظام کی آج کی نشست کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: پالرمو کے سلسلہ میں اس مجمع میں ووٹینگ نہیں ہوئی اسے آئندہ کی نشست تک ملتوی کردیا گیا ۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام اسلامی کے رکن نے پالرمو کے سلسلہ میں ووٹنگ نہ ہونے کے اسباب کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ووٹینگ کی تاخیر کی وجہ ایران کے سلسلہ میں یوروپ کی کارکردگی ہے کیوں کہ ایران کے حق میں INSTEX کے عنوان سے یوروپ کا طریقہ کار کافی نہیں ہے ، یوروپ نے ایٹمی معاہدے پر بخوبی عمل نہیں کیا ہے ۔

آیت الله مجتهد شبستری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں یوروپ کے اقدام کے منتظر ہیں کہ وہ اپنے کئے ہوئے معاہدے پر عمل کرے ، تاکید کی : اگر یوروپ اپنے معاہدے پر عمل نہ کرے گا تو مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام اسلامی کے رکن نے مزید کہا: یوروپ کا نیا طریقہ کار کہ پٹرول کے مقابل دوا اور کھانے پینے کی اشیاء ، بے فائدہ ہے ، یوروپ ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اپنے کئے ہوئے معاہدہ پر عمل کرے کہ اگر یوروپ نے اپنے کئے ہوئے وعدہ پر عمل نہ کیا تو مناسب قدم اٹھایا جائے گا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬