‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2019 - 18:36
News ID: 439890
فونت
حجت الاسلام شیخ علی دعموش :
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گردی کی لسٹ میں قراردینے سے حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا اس سے برطانیہ کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای اور صدر بشار اسد کے درمیان تہران میں حالیہ ملاقات فاتحین کی ملاقات تھی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شام کے فاتحین نے شام اور علاقائی ممالک و اقوام کے بارے میں دشمنوں کی بڑی سازشیں ناکام بنا دیں جس کی وجہ سے دشمنوں میں کافی مایوس پائی جا رہی ہے ۔

حجت الاسلام شیخ علی دعموش صیہونی حکومت کی نابودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشت گردی کے خاتمہ اور غاصب صہیونی حکومت پر مکمل فتح تک اسلامی مزاحمت کی  جد وجہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

انہوں نے اسلامی مزاحمت کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی مزاحمت لبنان میں باقی اور ثابت رہےگی اور اسرائیل کے خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرےگی۔

حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گردی کی لسٹ میں قراردینے سے حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا اس سے برطانیہ کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے بیان کیا : حزب اللہ لبنان علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ وہ مسلمانوں پر ہو رہے مظالم میں خاموشی اختیار نہیں کرے گا ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬