‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2019 - 08:03
News ID: 439978
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نجف اشرف میں نامور دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے گھر پر ان سے ملاقات و گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نجف اشرف میں نامور دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے گھر پر ان سے ملاقات و گفتگو کی ۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی بھی صدر روحانی کے ہمراہ تھے۔ فریقین نے اس موقع پر مختلف امور اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر بروز چہار شنبہ صبح نجف پہنچ گئے اور یہاں روضہ مبارکہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دی۔

عراق کے جید مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی سے ملاقات صدر روحانی کے تین روزہ دورہ عراق کی اہم نشستوں میں سے ایک ہے جبکہ ایرانی صدر کا یہ پہلا دورہ عراق بھی ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی سہ شنبہ عصر اپنے اعلی سطح وفد کے ہمراہ کربلائے معلی پہوچے اور روضہ امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کی زیارت کی کے بعد کربلا ، بابل اور فرات صوبہ کے قبائل و عشائر کے سربراہوں سے ملاقات و رگفتگو کی ۔

ایرانی صدر کے دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت ایرانی اور عراقی شہریوں کے لئے ویزوں کی فیس کو ختم کردیا۔

عراق کے جید مذہبی رہنما کے دفترکے بیان کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ایرانی صدر مملکت نے آیت اللہ سیستانی کو عراقی حکام کیساتھ حالیہ ملاقاتوں میں ہمسایہ ممالک کیساتھ حسن سلوک اور دوستی پر مبنی تعلقات کے حوالے سے کیے گئے مذاکرات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ سیستانی نے ہمسایہ ممالک کیساتھ اندرونی معاملات میں بغیر کسی مداخلت اور باہمی احترام اور مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس غیرتمند قوم کی کوششوں کی خاطر عراق کو داعش کیخلاف فتح حاصل ہوئی اور خطے بھی اس دہشتگرد تنظیم کےخطرے سے محفوظ رہا۔

عراق کے نامور شیعی رہنما نے داعش کے خلاف فتح پر عراق کے دوست ممالک کی حمایتوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے موجودہ صورتحال میں عراقی حکومت کے درپیش چیلنجز بشمول انسداد کرپشن، عوامی خدمات میں بہتری اور سارے ہتھیاروں کو صرف عراقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں میں رہنے کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عراق اس حوالے سے قابل قدر ترقی کرے گا۔

آیت اللہ سیستانی نے عوام کو مزید نقصانات اور خساروں سے بچنے کے حوالے سے علاقائی اور بین الاقوامی ویب سائٹوں پر توازن کو برقرار رکھنے کی ضروت پر زور دیا۔

ایرانی صدر کے دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت ایرانی اور عراقی شہریوں کے لئے ویزوں کی فیس کو ختم کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر مملکت 11 مارچ کو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے عراق کے اعلی حکام سمیت نامور رہنماؤں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬