19 March 2019 - 13:24
News ID: 440011
فونت
بشار الاسد :
شام کے صدر نے کہا ہے کہ شام کے ایران اور عراق سے تعلقات مضبوط ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے شامی دارالحکومت دمشق میں ایران اور عراق کے اعلی سطحی عسکری وفود کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : شام کے ایران اور عراق سے تعلقات مضبوط ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، عراقی چیف آف سٹاف عثمان الغانمی اور شامی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہ ایوب شریک تھے۔

اس سے پہلے تینوں ممالک کی اعلی عسکری قیادت نے خطے میں انسداد دہشتگردی سے متعلق تعاون کی توسیع پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

شامی صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ ایرانی، عراقی اور شامی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے خون بہایا ہے اور مشترکہ قربانیاں دی ہیں جس سے ان کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سہ فریقی عسکری اجلاس تینوں ملکوں کے عوام کے درمیان اتحاد کی عکاسی کرتا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمنوں اور دہشتگردوں کے خلاف تینوں ممالک ایک مشترکہ محاذ پہ لڑرہے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ دہشتگردی سب کے لئے خطرہ ہے. یہاں دہشتگردی کے خلاف جنگ، شامی قوم کا دفاع، عراق اور ایران کا دفاع سب ایک ہی وقت میں ہورہا ہے کیونکہ دہشتگردوں نے سب کو نشانہ بنایا ہے لہذا اس لعنت کے خاتمے کے لئے تمام علاقائی قوموں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ خطے کو میں نا امن بنانے میں سامراجی طاقت متفق ہو گئی ہیں اور ان کا مقابلہ ان تینوں ممالک کو مل کر کرنی پڑ رہی ہے اور ان ممالک کے سامرجی سازش کو ناکام بنا دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬