‫‫کیٹیگری‬ :
01 April 2019 - 22:44
News ID: 440083
فونت
حجت الاسلام و المسلمین نظری منفرد:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے مولائے کائنات علی علیہ السلام کے کعبہ میں پیدا ہونے کے اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کعبہ میں آپ (ع) کی ولادت آپ (ع) کی عظمت و بلندی کی نشانی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین نظری منفرد نے مدرسہ امام امیرالمؤمنین(ع) میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، امام علی علیہ السلام کے فضائل و کمالات بیان کئے ۔

انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے مولائے کائنات علی علیہ السلام کے کعبہ میں پیدا ہونے کے اسباب کی جانب اشارہ کیا اور کہا : یہ فضلیت امام علی علیہ السلام سے مخصوص ہے کہ آپ کی خانہ خدا میں ولادت ہو، یہ کوئی اختیاری بات نہیں ہے کہ فاطمہ بنت اسد ولادت کے وقت خانہ خدا میں ہوں اور انکی مرضی کے مطابق ان کے بچے ولادت خانہ خدا میں ہو ۔

حوزه علمیہ قم کے استاد نے آیت شریفہ «وَ إِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثابَةً لِلنّاسِ وَ أَمْنًا وَ اتَّخِذُوا مِنْ مَقامِ إِبْراهيمَ مُصَلًّى وَ عَهِدْنا إِلى إِبْراهيمَ وَ إِسْماعيلَ أَنْ طَهِّرا بَيْتِيَ لِلطّائِفينَ وَ الْعاكِفينَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُودِ ؛ ترجمہ : اور (و ہ وقت یادرکھو) جب ہم نے کعبہ کو مرجع خلائق اور مقام امن قرار دیا اور حکم دیا کہ مقام ابراہیم کو مصلیٰ بناؤ اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل پر یہ ذمہ داری عائد کی کہ تم دونوں میرے گھر کو طواف، اعتکاف اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شاید اس کا ایک راز یہ ہے کہ جب حضرت ابراهیم(ع) خلیل اللہ نے خانہ خدا کی دیواروں کو اٹھانا شروع کیا تو وحی الھی ہوئی کہ اس گھر کو طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک رکھو »

انہوں نے مزید کہا: حضرت ابراهیم(ع) کے بعد کعبہ بعض قبائل کے قابض ہونے کی وجہ سے بت کدہ بن گیا ، تاریخ کے مطابق مسجد الحرام میں 360 بت اور کچھ کعبہ کے اندر بت تھے اور خدا کے بجائے بتوں کی پرستش ہوا کرتی تھی ۔

حجت الاسلام والمسلمین نظری منفر نے یاد دہانی کی: میرا احتمال ہے کہ حضرت رسول اسلام(ص) جو ابتداء میں مسجد الاقصی کی جانب نمازیں پڑھا کرتے تھے اور اس سمت سجدے کیا کرتے تھے اس کی وجہ یہی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا: روایتوں میں موجود ہے کہ فتح مکہ کے بعد جب حضرت رسول اسلام(ص) خانہ کعبہ میں وارد ہوئے تو امیرالمؤمنین علی (ع) نے حضرت(ص) کے کاندھوں پر چڑھ کر بتوں کو خانہ کعبہ سے نکال پھینکا ۔

حوزه علمیہ قم کے استاد نے بیان کیا: جس انسان نے بتوں سے خانہ کعبہ کو ہمیشہ کے لئے پاک کیا وہ حضرت علی(ع) کی ذات گرامی ہے ، علامہ امینی(رہ) الغدیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ اس بات کو 40 سے زیادہ متعبر کتابوں میں تحریر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا: خانہ خدا میں ولادت کی فضیلت ، ایک عظیم فضیلت ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں  ہوتی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬