07 April 2019 - 20:49
News ID: 440119
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : قطر کی ترقی اور اس ملک میں قیام امن کو اپنے ملک میں قیام امن اور ترقی سمجھتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے قطر میں انٹر پارلیمینٹیرین یونین کے اجلاس کے موقع پر قطری وزیر اعظم عبدل بن ناصر آل ثانی کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : عرب ممالک کی جانب سے قطر کیخلاف اتحادی کو شکست کا سامنا ہوگا اور خطے میں ایران اور قطر کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے قطر کی فعال ڈپلومییسی اور اس ملک میں 140 ویں انٹر پارلیمیمنٹرین یونین کے اجلاس میں 180 ممالک کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا : قطر کی فعال سفارت کاری کی وجہ سے اس ملک کیخلاف عرب ممالک کی اتحادی کو شکست کا سامنا ہوگا۔

علی لاری جانی نے قطر میں بین الپارلیمانی اجلاس کے انقعاد کو بروقت قراردیتے ہوئے تاکید کی : ایران اور قطر کے درمیان تذویراتی تعلقات ہیں لہذا ان تعلقات کو ساری سطوح پر بڑھانا ہو گا۔

انہوں نے قطر کی امن کو اہم قرار دیتے ہوئے بیان کیا : قطر کی ترقی اور اس ملک میں قیام امن کو اپنے ملک میں قیام امن اور ترقی سمجھتے ہیں۔

ایرانی پارلیمان کے اسپکر نے ایران اور قطر کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ان تعلقات کے فروغ کے حوالے سے قطر کی جانب سے ایرانی تجارت کاروں کیلئے ویزہ سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر قطری وزیر اعظم نے عرب ممالک کی جانب سے قطر کیخلاف پابندیوں کے حوالے سے ایران کی تعمیری موقف اور قطر کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایران کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر زورد یتے ہوئے کہا : بہت سارے مسائل اور موضاعات پر ایران اور قطر کا ایک مشترکہ موقف ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس خطے میں سامراجی طاقت نے اپنے غلاموں کے ذریعہ قطر سے غنڈہ گردی ٹیکس وصول کرنے کے لئے مجبور کرنے کی ناکام کوشش کی تھی اور نہ دینے پر محاصرہ کر لیا تھا مگر ایران نے قطر کا ساتھ دے کو اس ملک کو خطے کے ظالمین سے نجات دلاتا تھا اور قطر کے محاصرہ توڑ کر اس کو تمام قسم کی ضروری سامان فراہم کیا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬