08 April 2019 - 21:03
News ID: 440122
فونت
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا : امریکہ کیخلاف ایران کی جوابی کاروائی آئندہ کچھ گنٹھوں میں ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمینحشمت اللہ فلاحت پیشہ نے امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے رد عمل میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا : امریکہ کیخلاف ایران کی جوابی کاروائی آئندہ کچھ گنٹھوں میں ہوگی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے رد عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ کچھ ہی گھنٹوں میں مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوجیوں  کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں قرار دے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے ایک بیان میں پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مملکت کے نام میں ایک مراسلے میں قومی سلامتی کونسل کی جانب سے مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوجیوں CENTCOM کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی انقلاب کے بعد امام خمینی (رح) کی سربراہی میں پاسدارانِ انقلاب کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا بنیادی مقصد نئی حکومت کی حفاظت اور فوج کے ساتھ اقتدار کا توازن برقرار رکھنا تھا جب کہ حکومتی پالیسی اور احکامات کی تعمیل کرانا بھی اس فورس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا کی طرف سے خطے میں دہشت گردی کو انجام دینے کے لئے  گروہ داعش تشکیل دے کر خطے میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا تھا اور خطے کو تباہ کرنے کی کوشش میں تھا مگر ایران کی سپاہ پاسداران نے اس کی اس ناپاک سازش کو ناکام بنا دیا جس کی وجہ سے امریکا اپنی ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬