11 April 2019 - 16:07
News ID: 440148
فونت
مصر کے اس فیصلے نے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی کو بڑا دھچکا لگا ہے جو ایران کے خلاف عرب نیٹو کا قیام عمل میں لائے تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ مصر، سعودی عرب میں امریکی سرپرستی میں عرب اتحاد کے اجلاس سے پہلے ہی اس میں شرکت سے دستبردار ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے اپنی ویب سائیٹ میں کہا کہ ریاض میں امریکہ کی موجودگی میں عرب اتحاد کی نشست ہونے جارہی تھی جبکہ مصر نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر کے اس فیصلے نے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی کو بڑا دھچکا لگا ہے جو ایران کے خلاف عرب نیٹو کا قیام عمل میں لائے تھے۔

ذمہ دار ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ خطے میں ایران پر غلبہ پانا چاہتا تھا مگر مصر کے عرب اتحاد کو خیر باد کہنے سے اسے ناکامی کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر نے عرب اتحاد میں کوئی سنجیدہ مقاصد نہ ہونے اور خطے میں ایران سے محاذ آرائی کے سنگین خطرات کے پیش نظر آئندہ نشست میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬