14 April 2019 - 13:38
News ID: 440166
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزير خارجہ نے کہا کہ ہمیں تجارتی اور اقتصادی امور کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ایران ان کا مزيد انتظار نہیں کرےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک نے بہت سے وعدے اور معاہدے کئے لیکن وہ اپنے وعدوں اور معاہدوں پرعمل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ اور انھیں یہ تصور نہیں کرنا چاہیے کہ ایران ان کا مزید انتظار کرےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیں تجارتی اور اقتصادی امور کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬