‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2019 - 14:10
News ID: 440168
فونت
سید حمید رضا طباطبائی :
ایران کے ملکی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلوں نے آستان قدس رضوی کے ویجویل میڈیا انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں سے اعیادشعبانیہ کی مناسبت سے حرم مطہر میں ہوئے جشن کے پروگراموں کو سیٹلائٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ویجویل میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید حمید رضا طباطبائی نے بیان کیا کہ شعبان المعظم کے بابرکت ایّام کی مناسبت سے مختلف چینلوں کے ناظرین کو حرم مطہر رضوی کی براہ راست زیارت کی سعادت نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی ادارے کی کاوشوں سے حضرت امام خمینیؒ ہال سےشام ۵:۲۰ سے رات دس بجے تک مسلسل تین راتوں میں جشن کے پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی اور بین الاقوامی چینلوں سے براہ راست دکھائے گئے جس سے مختلف چینلوں کے ناظرین جشن کے پروگراموں سے مستفید ہوئے۔

آستان قدس رضوی کے ویجویل میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ افق،قرآن اور امام رضا (ع) چینلوں کے اردو سیکشن کے علاوہ صوبہ خراسان رضوی، صوبہ خراسان رضوی جنوبی،مازندران اور صوبہ ھمدان کے صوبائی چینلوں نے بھی حرم مطہر کے پروگراموں کو براہ راست نشر کیا۔

حمید رضا طباطبائی نے بتایا کہ سٹلائیٹ چینل ولایت، الاھواز، ثامن اور الکوثر سے بھی اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے پروگراموں کو براہ راست نشر کیا گیا،عالمی سٹلائیٹ چینل امام رضا(ع) کے عربی سیکشن سے بھی اسی مناسبت سے ہر رات ۱۰:۱۵ سے رات بارہ بجے تک جشن کے پروگراموں کو براہ راست دکھا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬