16 April 2019 - 18:58
News ID: 440187
فونت
جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی افواج نے نجران میں سعودی فوجی مراکز پر ڈرون حملے اور گولہ باری کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے منگل کی صبح یمن کے مغربی شہرالحدیدہ میں ایک بار پھر فائربندی کی خلاف ورزی کی ۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ شہر کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا ۔

ابھی تک اس حملے میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔

اس درمیان یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے ڈرون اور توپخانے کے یونٹوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬