20 April 2019 - 23:37
News ID: 440217
فونت
جنرل زبیر محمود:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے جب کہ دنیا میں اسلامو فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے ۔

جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے تسلط کومسترد کیا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو جس کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬