‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2019 - 11:47
News ID: 440269
فونت
محکمہ موسمیات پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات پاکستان نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 5 مئی 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی۔

دوسری جانب سرزمین ھندوستان کے معروف شیعہ عالم دین اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آئے گا اس طرح 7 مئی کو پہلی رمضان المبارک ہوگی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬