‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2019 - 11:49
News ID: 440302
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبرانقلاب اسلامی نے اساتذہ سے ملاقات میں فرمایا کہ دشمن، ایران کے خلاف تمام تر تشہیراتی مہم کے باوجود اپنی سازشوں میں ناکام رہے گا اور ایران کے نوجوان امریکا کی شکست اور صیہونیزم کی ذلت کا مشاہدہ کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں یوم معلم کی مناسبت سے پورے ملک کے اسکولوں اور کالجوں  کے اساتذہ اور معلمین کی بہت بڑی تعداد سے آج بدھ کے روز ملاقات کی-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اساتذہ اور معلمین کو ایک قوم کے اہم ترین سرمائے یعنی انسانی سرمائے کا مربی قرار دیا اور فرمایا کہ اساتذہ اور معلمین ہی نئی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھتے ہیں اور وہی جہالت کا مقابلہ کرنے کے میدان کے مجاہد ہوتے ہیں-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم معلم یا ٹیچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید استاد آیت اللہ مطہری کو خراج عقیدت یش کیا اور فرمایا کہ شہید آیت اللہ مطہری حقیقی معنی میں ایک ہمدرد اور مخلص معلم تھے-

رہبر انقلاب اسلامی نے معلم و استاد اور وزارت تعلیم و تربیت کے کردار کو انتہائی اہم اور بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ کسی ایک قوم کا سب سے عظیم سرمایہ انسانی سرمایہ ہوتا ہے کیونکہ ملک، انسانی سرمائے کے بغیر ان بعض دولتمند ملکوں کی طرح ہے کہ جن کی دولت حماقت آمیز طریقے سے انسانیت کے خائن اور غداروں کے ہاتھوں میں چلی جاتی ہے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ وزارت تعلیم کو چاہئے کہ وہ دانا، توانا، خردمند، متقی و پرہیز گار، کار آمد اور شجاع و ہوشیار انسانوں کی تربیت کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قوم متحد رہے گی تو دشمن کی سازشیں خود دشمن کی ہی طرف پلٹ جائیں گی اور ایران کے نوجوان امریکا کی شکست اور صیہونیزم کی ذلت کا مشاہدہ کریں گے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمن کی جنگی صف بندی اور اقتصادی و سیاسی میدان میں ان کی یلغار اور سائبراسپیس کے ذریعے حملہ کرنے کی دشمن کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا اور صیہونیزم سبھی میدانوں میں منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ البتہ یہ چیز امریکا کی موجودہ حکومت سے ہی مخصوص نہیں ہے لیکن امریکا کی موجودہ حکومت کے صدر نے جو کام آسان کر دیا ہے وہ یہ کہ وہ کھل کر سامنے آگیا اور پوری دنیا اب امریکا کا اصلی چہرہ دیکھ رہی ہے-

آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے خلاف دشمن کی جنگی صف بندی کے مقابلے میں ایرانی عوام کو بھی پوری طرح تیار رہنا چاہئے اور ملک کے سبھی حکام، قوم کے ایک ایک فرد اور ہر شعبے میں سرگرم توانا اور ماہر افراد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے آمادہ اور میدان میں موجود رہنا چاہئے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے فرمایا کہ البتہ بظاہر فوجی جنگ کے میدان میں دشمن نے صف بندی نہیں کی ہے لیکن ہماری مسلح افواج پوری طرح ہوشیار ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دین کا پرچم دنیا کے دیگر سبھی علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اونچا اور بلند ہے اور علم و سائنس میں ترقی و پیشرفت کے لحاظ آج ایران دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی قوم کو دشمن کے جنگی عزائم کے مقابلے میں مناسب اقدامات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کہا: معلمین اور مدرسین ملک کا بہت بڑآ اور عظیم سرمایہ ہیں اور حکومت کو معلمین کی معیشت اور ان کی عزت و تکریم پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید مرتضی مطہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہید مطہری حقیقی اور واقعی معنی میں ایک دلسوز اور ہمدرد معلم تھے جنھوں نے قوی زبان اور بیان کے ذریعہ اسلامی معارف کو جوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اسی اخلاص کی بنا پر اللہ تعالی نے انھیں شہادت کے درجہ پر فائز کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قلم اور بیان کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو کمزور کرنے والے افراد پر شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: پہلوی حکومت کے بانی کو انگریزلائے تھے اور جب انگریزوں نے اسے ملک ترک کرنے کے لئے کہا تو اس نے بڑی بے غیرتی اور ذلت کے ساتھ انگریزوں کے اس حکم کو تسلیم کرلیا ، کیا کسی قوم کی یہ بہت بڑی ذلت  نہیں کہ جب انگریز چاہیں کسی کو ہٹا دیں ،جب چاہیں کسی کو مسلط کردیں؟۔

رہبر معظم نے فرمایا: محمد رضا پہلوی کو بھی انگریز اور امریکہ اقتدار تک لائے تھے اور اس نے بھی ملک کی خدمت کے بجائے امریکہ اور برطانیہ کی خدمت کی، انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو عزت اور عظمت عطا کی اگر کوئی شخص اس انقلاب کو کمزور کرنے کی کوشش کرے تو کیا خدا اس کو بخش دےگا؟

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف دشمن کی طرف سے سیاسی، اقتصادی، سماجی، عسکری اور ثقافتی محاذوں کو جنگی عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم  اور ایرانی حکام کو بھی  ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم اور ایرانی جوان ہر محاذ پر کامیاب ہوں گے ۔ اللہ تعالی  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہر محاذ پر شکست و ناکامی سے دوچار کرے گا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬