‫‫کیٹیگری‬ :
02 May 2019 - 11:18
News ID: 440310
فونت
حجت الاسلام شیخ احمد مروی :
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ آئمہ معصومین اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کے روضوں اور عتبات عالیات کی برکتوں سے ایران اور عراق کے عوام کے درمیان انتہائی مستحکم اور اٹوٹ رشتہ قائم ہے

رسا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی نے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے مقدس آستانوں کے متولیوں سے ملاقات میں کہا کہ عراق کے مقدس مقامات اور عتبات عالیات اور ایران میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم اور روضوں کی برکت سے ایرانی و عراقی عوام کے مابین نہ ختم ہونے والا رشتہ قائم ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے آستان مقدس حسینیؑ و عباسیؑ کے متولیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم آپ کے نہایت شکر گزار ہیں کہ آپ ایرانی زائرین کی خواہ وہ اربعین حسینی کا موقع ہو یا سال کے دوسرے ایّام ہوں ہر موقع پر بہت زیادہ پذیرائی اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حرم مطہر رضوی میں ہر سال تقریبا تین کروڑ زائرین زیارت کے لئے حاضر ہوتے ہیں اور غیرملکی زائرین میں سے سب سے زیادہ تعداد عراقی زائرین کی ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو سہولیات ایرانی زائرین کو دی جاتی ہیں وہی سہولتیں عراقی زائرین کے لئے بھی فراہم کی جائیں۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ حرم مطہر رضوی کا ایک صحن اور ایک ہال عراقی اور غیرملکی زائرین سے مختص کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی زبانوں اور اپنے انداز سے مختلف پروگرام منعقد کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کو ایران کی ترقی و استحکام سمجھتے ہیں اور اسی لئے امید کرتے ہیں کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے عوام میں بھائی چارہ اور دلوں کے اندر پیار و محبت میں روز بروز اضافہ ہو۔

آستان قدس رضوی کے متولی کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز عراق کے اندر اجنبیت کا احساس نہیں کرتے اور امید کرتے ہیں کہ عراقی زائرین کے لئے ا یران میں بھی ایسا ہی احساس پایا جاتا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن اپنی بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ دو طاقتو ر اسلامی ملکوں یعنی ایران و عراق کے درمیان اختلاف ، نفرت اور دشمنی پیدا کرے لیکن انشاء اللہ ہم اور آپ مل کر اہلبیت اطہار علیہم السلام کےروضوں کی برکت سے دشمنوں کے ناپاک منصوبوں خاک میں ملادیں گے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬