‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2019 - 19:00
News ID: 440338
فونت
رمضا المبارک وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالی نے اپنی مہمان نوازی میں اپنے بندے کو بلایا ہے۔

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ ، اللہ تعالی سے رابطے کا مہینہ اور سب سے افضل مہینہ ہے۔

رسول اللہ حضرت محمد(ص) فرماتے ہیں : اے لوگو! تمہاری طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ آرہا ہے ۔ جس میں گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی گھڑیاں دوسرے مہینوں کی گھڑیوں سے بہتر ہیں۔

یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالی نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے۔ یہ اس مہینے میں سانس لینا تمہاری تسبیح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے ۔ اس میں تمہارے اعمال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ہیں ۔

پس تم اچھی نیت اور بری باتوں سے دلوں کے پاک کرنے کے ساتھ اس ماہ میں خدا ئے تعالیٰ سے سوال کرو کہ وہ تم کو اس ماہ کے روزے رکھنے اور اس میں تلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا کرے کیونکہ جو شخص اس بزرگی والے مہینے میں خدا کی طرف سے بخشش سے محروم رہ گیا وہ بدبخت اور بدانجام ہوگا اس مہینے کی بھوک پیاس میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصور کرو۔

اپنے فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دو، بوڑھوں کی تعظیم کرو، چھوٹوں پر رحم کرواور رشتہ داروں کے ساتھ نرمی و مہربانی کرو اپنی زبانوں کو ان باتوں سے بچاۆ کہ جو نہ کہنی چاہئیں، جن چیزوں کا دیکھنا حلال نہیں ان سے اپنی نگاہوں کو بچائے رکھو، جن چیزوں کا سننا تمہارے لیے روا نہیں ان سے اپنے کانوں کو بند رکھو، دوسرے لوگوں کے یتیم بچوں پر رحم کرو تا کہ تمہارے بعد لوگ تمہارے یتیم بچوں پر رحم کریں ۔

اپنے گناہوں سے توبہ کرو، خدا کی طرف رخ کرو، نمازوں کے بعد اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھاۆ کہ یہ بہترین اوقات ہیں جن میں حق تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف نظر رحمت فرماتا ہے اور جو بندے اس وقت اس سے مناجات کرتے ہیں وہ انکو جواب دیتا ہے اور جو بندے اسے پکارتے ہیں ان کی پکار سنتا اور قبول کرتا ہے۔

اس مہنہ میں خاص اعمال وارد ہوئے ہیں جس کو خلوص نیت سے انجام دینا چاہیئے تا کہ انسان خداوند عالم سے تقرب حاصل کر سکتے اور اپنے گناہوں کی بخشش کرا سکے ۔ خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میرے اعمال کو قبول فرمائے اور گناہ کو معاف کرے ۔

خدایا ! میرا روزہ اس دن میں روزہ داروں کے روزہ کی طرح قرار دے اور میری نماز ،نماز گزاروں کی نماز کی  طرح قرار دے اور مجھ کو ہوشیار کر دے غافلوں کی نیند سے اور میرے گناہ کو بخش دے اے عالمین کے معبود اور مجھ کو معاف کر دے اے گنہگاروں کے معاف کرنے والے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬