‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2019 - 14:11
News ID: 440348
فونت
ماہ مبارک رمضان کے دوران حرم مطہر رضوی میں قرآن کریم کی ترتیل کی صورت میں تلاوت کی روزانہ سات خصوصی محفلیں رکھی گئی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم قرآنی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی شجاع نے بیان کیا : خیر و برکت کے مہینے رمضان المبارک میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے زائرین و مجاورین کے لئے قرآن کریم کی تلاوت سے فیض حاصل کرنے کے لئے جلسہ ترتیل قرآن کریم کا جلسہ منعقد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کی سات محفلیں اس بارگاہ مقدس میں منعقد ہورہی ہیں تاکہ زائرین و مجاورین جس وقت بھی چاہیں ان نورانی محافل میں شرکت کرکے فیض حاصل کرسکیں۔

مہدی شجاع نے بیان کرتے ہوئے کہا : یہ قرآنی محافل افق چینل اور خراسان ٹی وی کے ذریعہ بھی براہ راست نشر ہورہی ہیں کہا کہ روضہ امام رضا علیہ السلام کے صحن جمہوری اسلامی میں ہر روز قرآنی محفل سب سے پہلے اذان صبح کے آدھا گھنٹے بعد شروع ہوتی ہے اور ترتیل کی صورت میں قرآن کی تلاوت کی دوسری محفل کا پروگرام صبح ۱۱ بجے سے ۱۲ بجےتک امام خمینی (رہ)ہال میں منعقد ہوتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں قرآن کریم کی ترتیل خوانی کی تیسری محفل ہر روز شام ۶ بجےسے ۷ بجے تک مسجد گوہر شاد کے زیر گنبد حرم مطہر رضوی کے زائرین و مجاورین کے لیے منعقد ہوتی ہے ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم قرآنی کے سربراہ نے اسی طرح خاتون زائرین و مجاورین کے لیے محفل قرآن خوانی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال میں روزانہ صبح 9:45 سے 12:15 تک خواتین کے لیے خصوصی ترتیل خوانی کی محفل منعقد ہوتی ہے۔ اور جمعے کو یہ محفل حرم مطہر رضوی کے دارالقرآن میں منعقد ہوا کرے گی ۔

انہوں نے کہا :رمضان المبارک کے ایام میں روزانہ قرآن کریم کے ایک پارہ کی ترتیل کی صورت میں تلاوت کا پروگرام صبح 9 بجے سے 10 بجے تک حرم مطہر رضوی کے دارالمرحمہ ہال میں اور شام 6 بجے سے 7 بجے تک غدیر ہال میں بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔

حجت الاسلام مہدی شجاع نے بیان کیا : مہمانی خدا کے نام سے قرآنی محفل بارگاہ رضوی کے نوجوان زائرین و مجاورین کے لیے بھی روزانہ شام 6 بجے سے 7:15 بجے تک حرم مطہر رضوی کے دارالقرآن الکریم میں منعقد ہوتی ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬