‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2019 - 23:09
News ID: 440401
فونت
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ مفردہ کی فیس بڑھائے جانے پر پاکستانی زائرین نے احتجاج کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مذہبی سیاحتی ٹور یونین کے ترجمان خواجہ ایوب نسیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت ویزہ فیس میں زائرین کو جدہ سے مکہ و مدینہ منتقل کرنے کے اخراجات لیتی تھی مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں فیس بڑھا دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام اس بات کا باعث بنا ہے کہ پاکسانی زائرین، عمرہ مفردہ پر مزید دو سو ستّر سے زائد سعودی ریال ادا کریں۔

خواجہ ایوب نسیم کے مطابق یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی حکومت اس سے قبل ان افراد سے جو حالیہ دو برسوں میں عمرہ مفردہ انجام دے چکے ہیں جرمانے کے طور پر دو ہزار ریال لیتی رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی زائرین، عمرے کی ویزا فیس ایک سو پچاس سعودی ریال ادا کرتے تھے اور اب یہ بڑھکر دو سو ستّر سے زائد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال بیس لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین عمرے پر سعودی عرب جاتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬