18 May 2019 - 15:13
News ID: 440407
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
بیت المقدس اور سرزمین فلسطین پر صیہونی قبضے سمیت فلسطینیوں کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و ستم و قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سر زمین فلسطین پر صہیونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے71 سال مکمل ہونے پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا قیام گھناﺅنی سازش ہے جس کے اہداف بڑے واضح ہیں ، بیت المقدس پر قبضہ قبول نہیں ۔

71سال سے سرزمین فلسطین و بیت المقدس پر صیہونی ناجائز قبضہ پر سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی اورکھلے عام سرپرستی مجر مانہ عمل ہے۔بیت المقدس اور سرزمین فلسطین پر صیہونی قبضے سمیت فلسطینیوں کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و ستم و قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کےساتھ سامراجی طاقتیں اس وحشی ریاست کا قیام عمل میں لائیں اور وہ خونخوار بھیڑیے کی پشت پناہی پر ہیں،جبکہ دوسری جانب صیہونی ظلم و ستم پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،

علامہ ساجد نقوی نے بیت المقدس کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دیا اور قدس کی رہائی کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو ضروری امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو یہ غاصب حکومت وجود میں نہ آتی اور نہ اسوقت بہت سارے لوگوں کو بے گھر ہونا پڑتا اورفلسطینی عوام کاقتل عام اور نسل کشی نہ ہوتی جو اب تک جاری ہے اورنہ ہی القدس سامراجی حکومت کے مرکز میں تبدیل ہوتا۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ قرآن کریم میں یہودی قوم کی جتنی مذمت و شدید تنقید کی گئی ہے کسی قوم کی نہیں ہوئی ہے۔آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قدس اور مسجد اقصی تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے اور عالم اسلام کو چاہیئے کہ اتحاد کے ساتھ صیہونی حکومت کے مقابلہ میں کھڑے ہوں۔ جب تک صیہونی حکومت خطے میں موجود ہے لوگوں کو سکون و آرام اور عزت و اطمینان حاصل نہیں ہوگا۔ قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ مسلمانوں کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اگر مسلمان عزت ، عظمت ، اور قدرت و طاقت چاہتے ہیں تو مسلمانوں کو چاہیے کہ بیت المقدس کو صیہونیوں کے ہاتھ سے آزاد کرانے کے لئے متحدہو جائیں اور یک جان و دو قالب ہو کر قدس کو صیہونیوں کے ہاتھ میں باقی رہنے کی اجازت نہ دیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬