19 May 2019 - 16:25
News ID: 440410
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے کہا کہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں ۔انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں بے گناہ آٹھ کشمیریوں کی شہادت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے جبکہ ہم مقبوضہ کشمیر میں دو بچیوں سے زیادتی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے۔ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں ۔انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد رنگ لائے گی اور اس تحریک کو گولیوں اور خون کی ہولی سے دبایا نہیں جا سکتا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت آئے روز کشمیروں کی شہادت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬