‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2019 - 15:03
News ID: 440458
فونت
سعودی کمپنی کے تعاون سے نابیناوں کے لیے خصوصی الیکٹرونک قرآن تیار کیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی نٹ نیوز پیپر «سبق» سے رپورٹ کے مطابق، نابیناوں کے لیے خصوصی الیکٹرونک قرآن ، سعودی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔

ٹیبلٹ کی صورت میں تیار کردہ اس قرآن کے حروف بریل خط کی طرح صفحے پر متحرک ہوں گے جس سے نابیناوں کو پڑھنے میں آسانی  ہوگی ۔

سعودی سافٹ وئیر انجنیرز کی کاوشوں اور دیگر بیرونی ماہرین کی مدد سے اس قرآن کو مکمل کیا گیا ہے تاکہ بصارت سے محروم افراد آسانی کے ساتھ کلام الھی کی تلاوت کرسکیں ۔

سافٹ وئیر ٹیم کے رکن ماجد عبدالله المعلم نے یہ بتاتے ہوءے کہ بریل خط میں قرآن کا سایز بہت بڑا ہے جو عام طور پر چھ جلدوں میں تیار کیا جاتا ہے کہا: لیکن بریل ڈیجیٹل قرآن کا سایز بہت مناسب ہے جس سے قرآء کو کلام الہی پڑھنے میں بہت سہولت مل گی ۔

واضح رہے کہ انجنیرز ٹیم کی سرپرستی مشعل هشام الهرسای کے حوالے تھی جن کو مدینہ قرآنی نمائش میں ڈیجیٹل قرآن کا تعارف کرانے کی دعوت دی گیی ہے ۔ ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬