‫‫کیٹیگری‬ :
30 May 2019 - 11:08
News ID: 440485
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قائد اعظم کے فرمودات کو پیش نظر رکھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔قائد اعِظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے تحت وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرئے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اسے چند عرب ممالک ذاتی حیثیت سے طے نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں کا اپنے وطن واپسی ان کا حق ہے دنیائے عالم کو یہ حق تسلیم کرنا ہوگاڈیل آف سینچری مظلوم فلسطینیوںکی سرزمین چھینے کا استعماری منصوبہ ہے جسے کچھ ناعاقبت اندیش عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے ہم اس کی شدید مذمت کرے ہیں فلسطین پرصرف فلسطینیوں کا حق ہے۔ قدس پر قبضہ کرنے والوں کی کوشش تھی کہ مسئلہ فلسطین کو قصہ پارینہ بنا دیا جائے۔ہم نے اس مسئلے کو فراموش نہیں ہونے دینا۔

انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ ایک احمق شخص ہے جو گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے۔ڈیل آف سینچری کے ذریعے اسرائیلی کو جغرافیائی اعتبار سے توسیع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔اس وقت مزاحمتی بلاک پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہے جسے استکباری قوتیں شکست نہیں دے سکتیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل سخت خوفزدہ ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ موجودہ صورتحال میں قائد اعظم کے فرمودات کو پیش نظر رکھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔قائد اعِظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا ہے۔اسرائیل تمام مسائل کی جڑ ہے۔ ہم نے فلسطین کے مسلمانوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنی ہے۔القدس مظلوموں کا دن ہے ہم دنیا بھر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬