‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2019 - 16:48
News ID: 440504
فونت
آیت الله قبلان:
شیعہ مجلس اعلاء کونسل لبنان کے سربراہ نے اسرائیل کو شیطانی نطفہ بتاتے ہو اس سے تعلقات حرام جانا اور کہا کہ قدس بہت جلد آزاد ہوجائے گا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس سے رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس اعلاء کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله عبد الامیر قبلان نے عالمی یوم قدس کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ره) نے ماه مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو رسولوں اور انبیاء الھی کے ذریعہ بنائے گئے راستہ کے ایمانی تشخص کو زندہ کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ قدس ایک اسمانی شھر کے عنوان سے زمین پر باقی رہ رہے ، اپ نے جو نام دیا صحیح نام تھا ۔

انہوں نے امام خمینی (ره)، امام موسی صدر، یاسر عرفات، اسقف کبوجی، شیخ احمد یاسین اور قدس شریف کی ازادی کے دیگر طلبگاروں اور مجاہدوں کو دور و سلام بھیجا اور کہا: ان نیک انسانوں نے ہمارے دلوں میں قدس کی ازادی کی شمع روشن کی اور یہ سکھایا کہ حق ھرگز ضایع نہیں ہونے والا ، قس شریف تنھا ایسا راستہ ہے جس اغاز شھادت ہے اور اسی قربانی سے قدس ازاد ہوسکتا ہے ۔

شیعہ مجلس اعلاء کونسل لبنان کے سربراہ نے اسرائیل سے تعلقات کو حرام جانا اور کہا : ایک بار پھر اور تاکید کرتا ہوں کہ اسرئیل ایک شیطانی نطفہ ہے ، لہذا اس سے تعلقات حرام ہیں ، غاصب صھیونیت شر مطلق ہے کہ جو قتل و خونریزی کے زبان کے سوا اور کوئی زبان نہیں سمجھتا ، لہذا فلسطین ، مقدسات اور عوام کی ازادی فقط استقامت میں پنہاں ہے ۔ 

انہوں نے فلسطینی عوام کو بہادر اور صابر جانا اور کہا: بہت جلد خدا کی مرضی سے حق پرستوں کو کامیابی ملے گی اور خداوند متعال حق و حق پرستوں کی مدد کرنے والا ہے ، جب تک فلسطین کی عوام اپنے حقوق پر اسرار کرتے رہیں گے اور متحد رہیں گے فلسطین کا مسئلہ ھرگز فراموشی کے نذر نہ ہوگا ، «صدی کی ڈیل» کا معاملہ کہ جو فلسطین کی فراموشی کے لئے بنایا تھا شکست سے روبرو ہوچکا ہے ۔ 

آیت الله قبلان نے تمام عرب ، اسلامی اور عیسائی ممالک کو ملت فلسطین سے ھمبستگی اور حمایت کی دعوت دی اور کہا: یہ ممالک مظاھروں اور ریلیوں کے ذریعہ غاصب صھیونیت اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کو مذمت کریں ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬