‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2019 - 18:03
News ID: 440577
فونت
شیعہ علماء کونسل افغانستان اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ محقق کابلی کے انتقال پر تعزیت پیش کرنے کے ساتھ اس ملک کے حوزات علمیہ میں چھٹی اور روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مرجع تقلید آیت ‌الله قربان علی محقق کابلی کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل افغانستان نے تعزیت پیش کرنے کے ساتھ اس ملک کے تمام حوزات علمیہ میں چھٹی اور تین روز تک عزای عمومی و سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

شیعہ علماء کونسل افغانستان کی طرف سے حضرت آیت الله العظمی محقق کابلی کے انتقال کی مناسبت سے تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عن النبی صلی الله علیه و آله وسلم:

«اذامات العالم الفقیه ثلم في الإسلام ثلمة لا يسد ها شيء الي يوم القيامة»

فقیہ عالی قدر و شیعوں کے عظیم الشان مرجع ، اعلی رتبہ روح آیت الله العظمی الشیخ قربانعلی محقق کابلی (ره) ، علمی و سماجی میدان مین برسوں کی خالصانہ و خاضعانہ مجاہدت کے بعد بارگاہ خداوندی کی طرف کوچ کر گئے ؛ شیعہ علماء کونسل افغانستان اس عظیم حادثہ پر بقیة الله الاعظم، ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف، مراجع عظام تقلید ، افغانستان کے متدین و نیک عوام ، حوزات علمیہ ، علما ، طلاب اور ان کے اعزاء و اقارب و اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے اور اس عظیم و نیک بزرگ عالم دین کے درجات کی بلندی اور ان کے سوگواران کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کا خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہوں ۔

روح بلند مرتبه ی فقیه عالیقدر و مرجع عظیم الشان شیعیان؛ آیت الله العظمی الشیخ قربانعلی محقق کابلی (ره)، پس از سالها مجاهدات مجدانه وخاضعانه در عرصه های علمی و اجتماعی، به ملاء اعلی پیوست؛ شورای علمای شیعه افغانستان، این ثلمه عظیم را به پیشگاه مقدس بقیة الله الاعظم، ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف، مراجع عظام تقلید، مردم نجیب ومتدین افغانستان، حوزات علمیه،  علما، طلاب، و بیت شریف معظم له تسلیت و تعزیت عرض نموده و برای آن فقید سعید علو درجات وبرای باز ماندگان از بارگاه ایزد منان (ج)صبر و اجر جزیل استدعا می نماید.

اس مناسبت سے افغانستان کے تمام حوزات علمیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے تین روز تک عزائے عمومی و چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔

 

والسلام

 

شورای علمای شیعه افغانستان

قابل ذکر ہے کہ اسی مناسبت سے جمعہ کے روز ایران کے مقدس شہر قم میں ترحیم کی مجلس منعقد کی گئی ہے جس کے زمان و مکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬