24 June 2019 - 19:38
News ID: 440653
فونت
حجت الاسلام نیاز نقوی :
وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ اگر اکیلا ایران اللہ پر توکل کرتے ہوئے امریکہ کو شکست دے سکتا ہے تو عرب ممالک عددی اور مالی لحاظ سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتے ہوئے امت مسلمہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام  قاضی نیاز حسین نقوی نے امریکی ڈرون کے مار گرائے جانے اور ٹرمپ کی جوابی جارحیت سے پسپائی کو اللہ کی واضح نشانی اور عالم اسلام کی فتح مبین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رب ذوالجلال کی طرف سے اسلامی جمہوری ایران کی واضح مدد استکباری طاقتوں اور ان کے غلاموں کیلئے باعث عبرت ہے۔

لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا واضح حکم ہے کہ جو اس پر بھروسہ کرے گا، وہ اسے ثابت قدمی اور فتح و نصرت عطا کرے گا، عرب ممالک بھی اسی طر ح اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکی غلامی اور خوف سے نکلیں گے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ 

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا کہ عالم اسلام ایران کے جرائتمندانہ موقف کی تائید کرے کہ "ہماری سرحدیں سرخ لکیر ہیں، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا، تباہ ہو جائے گا"۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اکیلا ایران اللہ پر توکل کرتے ہوئے امریکہ کو شکست دے سکتا ہے تو عرب ممالک عددی اور مالی لحاظ سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتے ہوئے امت مسلمہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ انقلاب اسلامی کے فوراً بعد اایسے ہی جارحانہ فضائی جنگی مشن کی ایرانی فضا میں تباہی کے بعد امریکی صدر جمی کارٹر نے بھی اعتراف کیا تھا کہ اللہ ایران کیساتھ ہے۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا کہ ایران کی کامیابی کا راز ایک خدا کی اطاعت اور زمینی خداوں سے انکار ہے، جس کے نتیجے میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی سرپرستی بھی اس عظیم اسلامی مملکت کو حاصل ہے۔ جس نے امت مسلمہ کے مسائل پر عالم اسلام کی رہنمائی بھی کی اور اصولی موقف اپنانے کیساتھ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬