01 July 2019 - 22:07
News ID: 440707
فونت
علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور ایران امریکہ کو اس میدان میں بھی شکست اور ناکامی سے دوچار کردےگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران کے خلاف دشمن کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تیل کی فروخت کو صفر تک پہنچانے میں دشمن کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

لاریجانی نے یوم صنعت کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ صرف ایران تک محدود نہیں ہے بلکہ امریکہ نے کئی دوسرے ممالک کو بھی اپنی دشمنی اور عداوت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ ایران کے تیل کی فروخت کو صفر تک پہنچانے کی امریکہ کی کوشش ناکام ہوگئی، اور اس سلسلے میں بعض بڑے ممالک اور ہمسایہ ممالک نے ایران کو بھر پور تعاون فراہم کیا۔

لاریجانی نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور ایران امریکہ کو اس میدان میں بھی شکست اور ناکامی سے دوچار کردےگا۔

لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک بری موجود ہے جس نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬