‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2019 - 22:21
News ID: 440774
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
خبرگان رھبر کونسل کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عصر حاضر میں رسا نیوز ایجنسی جیسے سچے اور امانت دار خبری مراکز کی شدید ضرورت ہے ، سوشل میڈیا پر کنٹرول نہ ہونے پر شدید تنقید کی اور اس میں بہتری لائے جانے کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے نمائندہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزائری نے رسا نیوز ایجنسی کے دورے کے دوران اس مرکز کے اہل کاروں کی کی کوششوں کو سراہا اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا نیز قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی سرگرمیوں کو سراہا ۔


شھر اہواز کے دینی، حوزوی اور انقلابی مراکز اور رسا نیوز ایجنسی کے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش

انہوں ںے رسا نیوز ایجنسی اور شھر اہواز کے دینی، حوزوی اور انقلابی کے تعلقات میں بہتری لانے کی تاکید کی اور کہا: اپ اپنے کام کی اہمیت کو بخوبی جانیں کیوں کہ ایک ایسا مرکز جس کی تاسیس اور توسیع بہت ضروری ہے وہ یہی رسا نیوز ایجنسی جیسا مرکز ہے ۔  

آیت الله موسوی جزائری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم موجودہ حالات میں سوشل میڈیا جیسے عجوبے سے روبرو ہیں جو عوامی افکار اور اعتقادات میں گہری جگہ بنا چکے ہیں کہا: اج بہت سارے لوگ اپنے بیشتر اوقات اس عجوبہ پر صرف کرتے ہیں ، اس حوالہ سے حوزوی میڈیا کو تقویت دی جائے اور مناسب مطالب آمادہ کر کے اس افواہ اور شایعات کا مقابلہ کیا جائے ۔

خبرگان رھبر کونسل میں شھر خوزستان کے عوامی نمائندہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دور حاضر میں سوشل میڈیا پر کوئی نظارت موجود نہیں ہے کہا: افسوس درحال حاضر اس فضا میں جھوٹ اور افواہیں نشر کی جاتی ہیں اور لوگ بغیر کسی تحقیق کے اسے مان لیتے ہیں ، اج سوشل میڈیا کی افواہوں کا سماجی افکار بہت زیادہ اثر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: کچھ دنوں پہلے امریکا کے ہاتھوں آبنائے ھرمز کے بند ہونے اور ایران و امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی اور افسوس اس خبر کو پڑھے لکھے افراد نے بھی مان لیا ، اس طرح کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں بہت زیادہ نقصان دہ ہیں ۔

سوشل میڈیا میں بہتری لائی جائے | رسا نیوز ایجنسی سچائی اور امانت کا مرکز
 

سوشل میڈیا کو فورا کنٹرول کرنے کی شدید ضرورت ہے | رسا نیوز ایجنسی سچائی اور امانت کا مرکز

سوشل میڈیا کی پریشان کن حالت میں بہتری کیلئے مناسب پروگرام بنایا جانا ضروری

آیت الله موسوی جزائری نے اس بات پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہ اج بعض پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ افراد بھی سوشل میڈیا کے جھوٹ پر ایمان لے آتے ہیں کہا: یہ ایک ملت کے لئے افسوس کا مقام ہے کہ اس کی قوم جھوٹی خبروں کے ذریعہ تغذیہ پائے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دور حاضر میں رسا نیوز ایجنسی جیسی سچی اور صداقت کی پر مبنی نیوز ایجنسی اور نیوز مراکز کی شدید ضرورت ہے کہا: بزرگ خطباء اور ائمہ جمعہ و جماعت لوگوں کو اس بات سے اگاہ کریں کہ سوشل میڈیا کے جھوٹ پر بھروسہ کرنے کے بجائے سچی نیوز ایجنسیوں میں نشر ہونے والی خبروں پر توجہ کریں ۔

خبرگان رھبر کونسل کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اج دھوکہ باز افراد سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں کہا: جب جوانوں کے اعتقادات ، سوشل میڈیا میں متزلزل ہوجائیں تو خطرے کا احساس کرنا چاہئے اور اس حالت میں بہتری لانے کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔

 
سوشل میڈیا میں بہتری لائی جائے | رسا نیوز ایجنسی سچائی اور امانت کا مرکز


رسا نیوز ایجنسی، معاشرہ کا سچا ، امین اور صادق خبری مرکز ہے

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں ایک سچے ، امین اور صادق نیوز سنٹر کی ضرورت ہے کہ رسا نیوز ایجنسی اس کا کھلا مصداق ہے کہا: ہمیں اس طرح کی نیوز ایجنسیوں پر زیادہ توجہ کرنی اور ان کی معرفی کرنی چاہئے تاکہ لوگ اسے زیادہ سے زیادہ پہچان سکیں اور سوشل میڈیا کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ کریں ۔

آیت الله موسوی جزائری نے اس بات پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہ اج جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ، لوگوں پر از حد اثر انداز ہیں کہا: حوزوی نیوز ایجنسیاں اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کریں ۔

خبرگان رھبر کونسل میں شھر خوزستان کے عوامی نمائندہ نے آیہ شریفہ «وارسلنا رسلنا بالبینات» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے حوزات علمیہ کے بزرگان کی توجہ ضروری جانا اور کہا: دینی مبانی کی بنیادوں پر اسلامی معاشرہ کی فکری بنیادیں ایسی ہوں کہ سچی باتیں ، محکم اور قاطع دلیلوں کی بنیاد پر باتوں کو قبول کیا جائے نہ یہ کہ بے بنیاد اور جھوٹی باتوں کو مان لیا جائے ۔ /۹۸۸/ ن۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬