‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2019 - 23:14
News ID: 440775
فونت
آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے یونیورسٹیز کے ڈین سے ملاقات میں؛
مراجع تقلید قم میں سے آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے یونیورسٹیز کے ڈین سے ملاقات میں یونیورسٹیز کو علم و تقوائے الھی کا مرکز قرار دئے جانے کی تاکید کی اور کہا: جس قدر بھی اسلامی معاشرہ کو نقصان ہوا ہے وہ بے تقوا علماء اور دانشوروں کی وجہ سے ہوا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے یونیورسٹیز کے ڈین سے ملاقات میں ملک کی یونیورسٹیز اور اساتذہ کی ذمہ داری سنگین اور حساس جانی ۔

اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ یونیورسٹیز علم و تقوائے الھی کا مرکز رہیں کہا: یونیورسٹیز بغیر تقوائے الھی کے کسی منزل تک نہیں پہونچ سکتے، جس قدر بھی اسلامی معاشرہ کو نقصان ہوا ہے وہ بے تقوا علماء اور دانشوروں کی وجہ سے ہوا ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: اگر خدا نخواستہ یونیورسٹیز فاسد ہوں اور اچھے طلباء تربیت نہ پائیں گے ۔ اپ جان لیں کہ اپ کے دوش پر سنگین ذمہ داری ہے ، اپ خدا کی بارگاہ اور لوگوں کو جواب دہ ہیں لہذا اپنے اعمال پر خوب توجہ کریں ۔

اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اپ اخلاق حسنہ کا نمونہ ہیں کہا: ایک معلم کا کردار اور اس کی گفتار اس کی باتوں سے کہیں زیادہ اثر انداز ہونا چاہئے اسی بنیاد پر ان کے دونوں اعمال نمونہ عمل رہیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: اگر ہماری یونیورسٹیز اس لحاظ سے مشکلات سے روبرو ہوں تو ہم بے شمار مشکلات کے شاھد ہوں گے ، مجھے تعجب ہے ان لوگوں پر جو یونیورسٹیز میں تقوائے الھی کی بہ نسبت بے توجہ ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا: کوشش کریں کہ جن لوگوں کی تربیت دے رہے ہیں وہ با تقوا اور دیندار لوگ ہوں تاکہ اس نظام حکومت اور دین کی بہ نسبت اپ کے دوش پر موجود دین کو ادا کرسکیں ۔

اس مرجع تقلید نے نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تقوائے الھی کو اپنی زندگی کے تمام گوشہ میں جامہ عمل پہنائیں کہا: اپ اس راستہ سے دنیا و اخرت کی سعادت تک پہونچ سکتے ہیں ۔

انہوں نے اپنے بیان کے اخر میں کہا: میں اپنی بہ نسبت اپ کا شکر گزار ہوں اور اپ کی تمام لوگوں کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں ، ہم اہل حوزہ اپ حضرات کو ملک کا اہم حصہ جانتے ہیں لہذا اپ، اپنے کام اہمیت کو جانیں اور اپنی پوری توانائی کو صرف کردیں تاکہ امام زمانہ )ع( کی توفیقات کے زیر سایہ کامیابیاں اپ کے قدم چومیں ۔/۹۸۸/ ن ۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬