14 July 2019 - 15:46
News ID: 440799
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ چودہ مہینوں کے دوران ایران کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہیں لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صوبے خراسان شمالی کے دورے کے موقع پر شیروان سٹی میں عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پر صوبہ خراسان رضوی کے دورے پر بہت خوش ہیں اور پوری قوم کو اس دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی قوم کو دشمن کی سازش سے مقابلہ میں متحد جانا ہے اور بیان کیا : آج کی اس تقریب میں عوام کی موجودگی قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ہی نہیں بلکہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ یہ قوم، ایران اسلامی کے سازشی دشمنوں کے مقابلے میں پوری طرح متحد اور مستعد ہے۔

انہوں نے امریکا کی پابندی کے خلاف عوام کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پچھلے چودہ ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی طاقت یعنی امریکا نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ یہ پابندیاں جو کسی اور قوم کے خلاف عائد کی جاتیں تو وہ ختم ہو جاتی لیکن ایران کے عوام پوری قوت کے ساتھ ان پابندیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے بیان کیا : امریکہ کو افغانستان، عراق، شام اور یمن نیز خطے کے دیگر ملکوں میں شکست کا سامنا ہے اور اگر کوئی دعوی کرتا ہے کہ ایرانی قوم دباؤ کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے تو یہ اس کی بھول اور غلط فہمی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے سمیت تمام عالمی فورموں میں بھی امریکہ کو ایران مخالف اقدامات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں شریک ممالک نے ایرانی قوم کی حمایت کی۔اور امریکہ اور دو اور ممالک کے بغیر دنیا کے سب ممالک نے ایرانی قوم کی حمایت کی جس بات کا مطلب ایرانی عوام اور نظام کی کامیابی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیان کیا : ایران کی شکایت کے بعد امریکہ کو عالمی عدالت انصاف میں بھی منھ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی رائے عامہ نے بھی امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود دوسروں کے سامنے یا عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے بلکہ اپنے اوپر بھروسہ کیا اور گزشتہ سال کے قرضے بھی واپس کر دیئے ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬