15 July 2019 - 17:15
News ID: 440809
فونت
علامہ مقصود علی ڈومکی:
عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا۔

رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام ، علاقہ کی بزرگ شخصیتوں اور مختلف طبقہ کی عوام نے شرکت کی ۔

پروگرام میں ادارہ جماران کے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تلاوت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔

انہو ں نے قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات بتایا اور کہا: امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : قرآن و اھل بیت ع مرکز ھدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی  یہ کہتے ہوئے کہ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے تاکید کی : آپ نے مختلف ادیان و مذاہب کے علماء سے مناظرہ کرکے دین اسلام کی صداقت کو ثابت کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام وارث پیغمبر اور حجت خدا ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رھنما اصغر علی سیتھار نے بھی خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬