15 July 2019 - 23:35
News ID: 440810
فونت
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل:
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں شیخ زکزکی کے حق میں نائجیریا حکومت کے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات انجام دیئے جانے کی شدید مذمت کی اور نائیجریا حکومت کو ان کی جان کا ذمہ دار ٹھرایا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں شیخ زکزکی کے حق میں نائجیریا حکومت کے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات انجام دیئے جانے کی شدید مذمت کی اور ڈپلومیٹیک مراکز سے انہیں آزاد کرائے جانے مطالبہ کیا ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ابراهیم زکزکی کی جیل میں جسمانی حالت خراب ہونے کی متعدد گزارشیں دستیاب ہورہی ہیں جس نے اس کونسل کی تشویش کو بڑھا دیا ہے ۔

نائجیریا حکومت نے امریکا ، غاصب صھیونیت اور آل سعود کی حمایت میں غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ اس ملک کے کافی مسلمانوں خصوصا شیخ زکزکی کے بچوں کو شھادت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور در حال حاضر دباو اور وحشی گری کا نمونہ پیش کرتے ہوئے اس ملک کے شیعہ رھنما اور اسلامی تحریک کے سربراہ کو زہر دے دیا ہے ، جبکہ عالمی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں مرگ بار خاموشی کے عالم میں ہیں اور اپ کی نجات کے لئے کسی بھی قسم کا اقدام کرنے سے پرھیز کر رہے ہیں ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل، نائجیرین حکومت کے اس انسان سوز مظالم اور غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائجیرین حکومت کو شیخ زکزکی کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار جانتی ہے نیز انسان مخالف اقدامات کی بہ نبست جواب دہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپ کی ازادی اور اپ کے معالجہ کی فوری خواہاں ہیں اور اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت سے شیخ زکزکی کی ازادی اور اپ کی جان کی حفاظت کے لئے ڈپلومیٹیک راستہ اپنائے جانے کی طلبگار ہے ۔

والسلام علیکم و رحمه‌الله و برکاته

محمد یزدی

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کی سپریم کونسل کے سربراہ

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬