17 July 2019 - 19:33
News ID: 440819
فونت
انسانی حقوق کی امریکی تنظیموں نے تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسیوں کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سن فرانسسکو کی عدالت میں دائر کیے جانے والے اس کیس میں تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے تازہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکہ کی شہری حقوق کی تنظیموں کے اتحاد اور بنیادی حقوق مرکز کی جانب سے دائر کی جانے والی اس شکایت میں تارکین وطن پر عائد کی جانے والی تازہ پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

شہری حقوق کی تنظیموں کے اتحاد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کے لیے کام کرنے والی بہت سی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف درخواستیں سن فرانسسکو کی عدالت کو ارسال کردی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ پناہ گزیناں نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کے حوالے سے اپنے قانونی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬