‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2019 - 19:49
News ID: 440823
فونت
مسلم پرسنل لا بورڈ:
مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی ۔

بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔ ان کے مطابق ثالثی کمیٹی سے بات چیت میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ اس کو سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا ۔

خیال رہے کہ مغربی ایشیا کے ایک اخبار گلف نیوز میں خبر شائع ہوئی تھی کہ اجودھیا تنازع کے مقدمہ میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے ۔ اب بورڈ نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی طرح کے سمجھوتہ کی بات نہیں سوچی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬