18 July 2019 - 13:17
News ID: 440835
فونت
مظاہرین نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو روکے جانے کا مطالبہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سیکڑوں ایرانی اور غیر ملکی طلباء و طالبات اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نائجیریا کے سفارتخانے کے سامنے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کے فلک شگاف نعرے لگل رہے تھے۔ مظاہرین نے شیخ ابراہیم زکزاکی پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ڈرامائی خاموشی کی بھی مذمت کی۔

مظاہرین نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔

فوج آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی۔ جس کے بعد سے جیل میں آیت اللہ زکزاکی کی جسمانی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ فوج کی فائرنگ سے آیت اللہ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شہید ہوئے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬