‫‫کیٹیگری‬ :
22 July 2019 - 13:20
News ID: 440867
فونت
آیت الله خاتمی نے رسا نیوز سے گفتگو میں:
خبرگان رھبر کونسل کی بنیاد کمیٹی کے رکن نے انگلینڈ کی تیل بردار کشتی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے روکے جانے پر انہیں سراہا اور کہا: سامراجی دنیا ایران سے مقابلے میں ناتوانی کا احساس کررہی ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کی بنیاد کمیٹی کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر سے گفتگو میں نے انگلینڈ کی تیل بردار کشتی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے روکے جانے پر انہیں سراہا اور کہا: مد مقابل کے اقدامات کا مقابلہ اور جواب ہر انسان کا ایک فطری اور عقلی حق ہے کہ قران کریم نے بھی اس پر تاکید کی ہے ۔

انہوں نے ایت شریفہ " فَمَنِ اعْتَدي عَلَيْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدي عَلَيْکُم ترجمہ: زیادتی اس نے کی ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ سمجھ لو کہ خدا پرہیزگاروں ہی کے ساتھ ہے " کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سامراجی طاقتیں جو زور کے سوا کوئی اور زبان نہیں سمجھتیں ان سے انہیں کے انداز میں بات کرنا ضروری ہے ، سپاہ پاسدران انقلاب انقلاب اسلامی ایران نے جو کچھ بھی انجام دیا وہ اسلامی جمھوریہ ایران کے مسلمہ حقوق کا احیاء شمار کیا جاتا ہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سامراجی دنیا ایران سے مقابلے میں اپنی ناتوانی کا مکمل احساس کررہی ہیں کہا: مستکبرین زور کے بل بوتہ پر اسلامی جمھوریہ ایران کو اپنی باطل باتیں منوانے میں کوشاں ہیں کہ جس میں ھرگز کامیاب نہ ہوپائیں گے ۔

انہوں نے سیاسی استقامت اور اقتدار دشمن پر غلبہ کا راستہ جانا اور کہا : موجود صورت حال میں فقط و فقط منھ توڑ جواب ہی دنیا ضروری ہے کہ خدا کی مدد سے دشمن زمین گیر ہوکر رہے گا ۔

حوزات علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے رکن نے آخر میں تاکید کی: استقامت کو موثر بنانے کا واحد راستہ اور شرط میدان سے فرار نہ کرنا ہے ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬