25 July 2019 - 19:55
News ID: 440891
فونت
یحی رحیم صفوی :
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل زوال کا شکار ہیں جبکہ ایران کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل یحی رحیم صفوی نے ایران کو ایک ناقابل شکست طاقت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بحرالکاہل سے لیکر بحیرہ روم تک ایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور امریکی اس علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے کہا کہ امریکہ شروع ہی سے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی پشت پناہی کر رہا ہے لیکن اسے ایران کے اسلامی انقلاب کے مقابلے میں مسلسل ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

جنرل یحی رحیم صفوی اس سے پہلے بھی تاکید ساتھ کہہ چکے ہیں کہ دنیا میں امریکہ کی فوجی اور سیاسی طاقت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کو ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬