‫‫کیٹیگری‬ :
27 July 2019 - 17:58
News ID: 440902
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے یاد دہانی کی کہ معصومین(ع) کے حرم مقدس کی خدمت ، الھی نعمت ہے جس پر شکر ادا کرنا چاہئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے خدام اور ذمہ داروں نے مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں حضرت ابوالفضل العباس (علیه السلام) کی سیرت طبیہ سے متمسک ہونے کی تاکید کی اور کہا کہ حضرت ابوالفضل العباس (علیه السلام) تمام مومنین اور حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے خدام کے لئے نمونہ عمل اور ائڈیل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: معصومین(ع) کے حرم مقدس کی خدمت ، الھی نعمت ہے جس پر شکر گزار ہونا چاہئے اور یہ خدمت دنیا و آخرت دونوں جہان میں باعث فخر ہے ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: حرم مقدس میں خدمت اہم ذمہ داری ہے جو انسانوں کے دوش پر ڈالی گئی ہے ، لہذا ہمیں ائمہ معصومین(علیهم السلام) کے اخلاق اور ان کی سیرت کی پیروی کرنی چاہئے ۔

انہوں نے تاکید کی کہ مقدس مقامات کے خدام، اپنے دوش پر رکھی گئی ذمہ داریوں کی بنیاد پر زائرین کے ساتھ احترام سے پیش آئیں ، کیوں کہ مقامات مختلف ممالک کے مومنین کے میزبان ہیں لہذا اپ کو بہترین اخلاق سے مزین ہونا چاہئے اور بہترین اخلاق کا مظاھرہ کرنا چاہئے  ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬