27 July 2019 - 20:05
News ID: 440906
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ملکوں پر مشتمل سعودی اتحاد کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے کی بلیک لسٹ میں باقی رکھا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے کی بلیک لسٹ میں باقی رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بچوں کے حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کرنے کے بارے میں بلیک لسٹ، کو سیکورٹی کونسل میں پیش کر دیا ہے جس میں بچوں کے حقوق پامال کرنے میں سعودی عرب کا نام بھی موجود ہے۔

اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لئے ثابت ہو چکا ہے کہ سعودی عرب کی بمباری میں سن دو ہزار اٹھارہ میں یمن جنگ میں ایک ہزار چھے سو نواسی بچے شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے ہوائی حملوں میں اب تک یمن کے کم سے کم سات سو انتیس بچوں کو شہید اور چھے سو چوراسی بچوں کو زخمی کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دو ہزار سترہ میں یمن کے خلاف جنگ میں اسکولوں کو بھی نشانہ بنانے اور چھے سو تراسی بچوں کا قتل کرنے کی بنا پر بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق بلیک لسٹ میں سعودی عرب کا نام شامل کیا تھا۔

دریں اثنا یمن کی وزارت صحت نے جمعے کی رات اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہ یمن کے تئیس لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، کہا ہے کہ یمن میں ہر دس منٹ میں ایک بچہ کھانا میسر نہ ہونے کی بنا پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

یمن میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ بچے ہیں کہ جنھیں انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬