‫‫کیٹیگری‬ :
30 July 2019 - 23:43
News ID: 440939
فونت
حجت الاسلام شیخ سیفی مازندرانی:
حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد نے امام خمینی(ره) کو علم اصول میں بہت سارے موضوعات کا آغاز گر جانا اور کہا: فقیہ جامع شرائط ولی ہے جس کا حکم مجتھدین پر بھی واجب ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد حجت الاسلام شیخ سیفی مازندرانی نے آیت الله یعقوبی کے دفتر میں منعقد ہونے والی آزاد علمی نشست میں کہا: فقہ معاصر کے استنباط کے لئے علم اصول کے تین عںاصر ہیں ؛ پہلے جزء کے آغاز گر حضرت امام خمینی(ره) ہیں ، جو امر و نہی سے متعلق ہیں اور شارع مقدس کی جانب سے قانون کی صورت میں بیان کئے گئے ہیں کہ جو تمام مکلفین کے شامل حال ہیں ۔

حجت الاسلام شیخ سیفی مازندرانی نے تاکید کی : سیره عقلاء اس کا دوسرا جزء ہے کہ جس کی بذاتہ کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے بلکہ شارع مقدس اسے حجت قرار دے سکتا ہے ، یہ جزء شھید صدر(ره) کی جانب سے اقتصادنا اور حلقات میں بیان کی گئی ہے ۔

حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد نے مزید کہا: تیسرا جزء کے جسے اصطلاحا (منطقة الفراغ یا نقطه خلأ) کہتے ہیں ، اسے ولایت فقیہ کی مثال کے ذریعہ بیان کرتا ہوں ، اس حوالے سے کہ شارع مقدس نے فقیہ جامع شرائط کو ولی قرار دیا ہے اس کا حکم تمام مکلفین حتی مجتھدین پر بھی واجب الاطاعۃ ہے ۔/۹۸۸/ ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬