‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2019 - 11:08
News ID: 440942
فونت
۷۲ سالہ محترمہ «خیریه حسین صابر» نے «جده» میں بزرگ ترین حافظ قرآن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی خبررساں ادارے «انحاء» سے رپورٹ کے مطابق، جدہ کی ۷۲ سالہ خیریه حسین صابر کو سعودی میں بزرگ ترین حافظہ قرآن کہا جارہا ہے۔

خیریه کا حفظ کے حوالے سے کہنا ہے: «شروع سے قرآن حفظ کرنے کا شوق تھا اور دوستوں کی مدد سے میں جب سعودی سے باہر تھی تو وہاں کوشش کرکے قرآن حفظ کرلیا».

انکا کہنا تھا: میں نے زاتی طور ہر دوستوں کی مدد سے حفظ کیا اور جب یہاں سعودیہ پہنچی تو مرکز حفظ قرآن جاکر میں نے حفظ کیا اور رسمی طور پر اصول کے ساتھ حفظ مکمل کیا۔

زندگی میں قرآن کے اثرات کے حوالے سے انکا کہنا تھا: میں نے زندگی میں قرآن کے اثر کو محسوس کیا اور قرآن کی وجہ سے زندگی میں برکت کا وجود ہے اور اخلاق پر اسکے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بزرگ ترین حافظہ قرآن کا کہنا تھا: حفظ قرآن کے بعد میں نے تفسیر قرآن کی کلاسز میں داخلہ لیا تاکہ قرآن فھمی کے ساتھ زندگی بسر کروں۔

انہوں نے خدا کا شکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین قابل قدر ہیں جو اپنی اولادوں کو حفظ قرآن میں انکے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور وہ بچے بھی قابل تعریف ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬