‫‫کیٹیگری‬ :
03 August 2019 - 17:52
News ID: 440967
فونت
ایم ڈبلیو ایم پاکستان:
پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے بتایا کہ برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا، اس موقع پر ناصران ولایت کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مرکزی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار فیضی، علامہ مختار امامی، علامہ اقبال بہشتی اور علامہ اعجاز بہشتی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہےکہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کے تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کے اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں فرزندان قائد شہید شرکت کریں گے، نثار فیضی نے بتایا کہ برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا، اس موقع پر ناصران ولایت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں مرکزی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، انہوں نے پاکستانی مظلومین کی آواز کو عالمی اسلامی تحریکوں کے ساتھ مربوط کیا اور عالمی استکباری طاقتوں کو بےنقاب کیا، اسی جرم کی پاداش میں انہیں شہید کر دیا گیا۔

نثار فیضی نے کہا کہ قائد شہید کے حقیقی فرزندان کل اپنے قائد کی فکر کو زندہ رکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کریں گے کہ وہ پاکستان میں کسی بیرونی ملک کی مداخلت کو قبول نہیں کرتے اور مظالموں کے ساتھ اپنے رشتے کو اور مضبوط کریں گے۔

اس کانفرنس کے ذریعے ملک کی سلامتی کےلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین علامہ عارف حسین کا مشن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انسانی آبادی پر کلستر بم پھینکنا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کا اقوام کو متحدہ نوٹس لینا چاہیئے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬