07 August 2019 - 12:22
News ID: 440999
فونت
شیخ الازھر«احمد الطیب» نے قاہرہ دھماکے کی مذمت کرتے ہویے اس کو قرآنی تعلیمات کے برخلاف قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی المصری الیوم سے رپورٹ کے مطابق، شیخ احمد الطیب نے کہا کہ عید کے ایام میں پرہجوم جگہوں پر دھماکے جہاں بچے اور خواتین شامل ہوتے ہیں دہشت گردوں کے چہروں سے نقاب اٹھا دیتے ہیں کہ وہ کیسے وحشی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائی مکمل طور پر اسلام اور قرآن کے مخالف ہیں۔

شیخ الازهر نے دہشت گردی سے مقابلے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کے ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا بھی اظھار کیا اور دعا کہ خدا انکو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزارت داخلہ کے مطابق «الأورام» اکیڈمی کے قریب دھماکہ " حسم" نامی گروپ کی کارروائی ہے ۔

دہشت گردانہ واقعے میں الاوروام اکیڈمی کے اطراف میں کئی دھماکے ہوئے تھے جنمیں پچاس کے قریب لوگ ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬